پولیس کا پٹرولیم و گیس مصنوعات فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون، 3 ایجنسی مالکان گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:09

پولیس کا پٹرولیم و گیس مصنوعات فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون، ..
رحیم یارخان۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) پولیس کا پٹرولیم و گیس مصنوعات فروخت کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون، 3 ایجنسی مالکان گرفتار کر لیے گئے،تفصیل کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یارخان کی ہدایت پر پولیس نے غیرقانونی طور پر پٹرولیم و گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات فروخت کرنے والے ایجنسی مالکان کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھااور ایجنسی مالکان سراج احمد، لطیف احمد اور زاہد حسین کو حراست میں لے کر پٹرولیم و گیس مصنوعات قبضہ میں لے کر ایجنسیاں سیل کردیں، پو لیس نے مالکان کے خلاف پولیس مقدمات درج کرکے کارروائی شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :