قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے سندھ کی مینز اور وومن ٹیموں کا اعلان

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر رئیس الدین پراچہ نے قومی نیٹ بال چیمپین شپ کے لئیے سندھ کی مینز اور وومن ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں خواتین کی ٹیم قیادت قرةالعین کرے گی۔

(جاری ہے)

بقایا کھلاڑیوں میں انعم سلام، نایاب رضیہ ، یوسراشعیب، کاشیہ آصف، حمیرا ھما، حنا رفیق، سونیا، لیلہ فرید، سکینہ شبیر، سمبل زہرہ ، ثنا اور ٹیم کی مینجر عائشہ رزاق ہونگی ۔

سندھ کی مینز نیٹ ٹیم کی قیادت فیصل الرحمن قیادت کرے گے بقایا کھلاڑیوں میں صمد مسعود، عریب، حسن علی، شاز غوری، حمود الرحمن، زین مہدی، اویس ملک، علی رضا اور محمد جمال شامل ہیں جبکہ اعجازالحق ٹیم کے مینجر اور محمد ارشد کوچ ہونگے۔ سندھ کی دونوں ٹیموں اس چیمپین شپ میں شرکت کے لئیے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :