ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنےوالے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شامل کیا جائےگا:مکی آرتھر

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:39

ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنےوالے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شامل کیا جائےگا:مکی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح کھلاڑیوں کی فٹنس ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو ہی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ میں نوجوان کھلاڑی شامل کیے ہیں جن کے فٹنس ٹیسٹ لیے جارہے ہیں ، اس کے بعد دیکھیں گے کہ کس کھلاڑی کو کہاں استعمال کرنا ہے ،پاکستا ن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ہی کھلاڑی اوپر آسکتے ہیں ،پی ایس ایل کی رنگینیوںمیں دورہ آسٹریلیا کو نہیں بھولے،جانتے ہیں کہ ایشیا ءسے باہر ہماری باﺅلنگ سے زیادہ بیٹنگ نے کاکردگی دکھائی،ہماری کنڈیشنز میں ہم بہت اچھے ہیں تاہم باہر جاکر کھیلنا ابھی بھی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے،چند کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے جن میں بابر اعظم ،عماد وسیم اور حسن علی شامل ہیں ،کھلاڑی منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، میرا کام منتخب شدہ کیساتھ کام کرنا ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ میں پاکستانی کلچر میں ایڈجسٹ نہیں کر پایا۔

(جاری ہے)

سپاٹ فکسنگ سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اس پر افسوس ہوا لیکن اب اس سے نبٹنا کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کو چ نے کہا کہ کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں ،اس دورہ میں سپنرز اچھا کام کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :