مقبوضہ کشمیر ، نظر بند حریت رہنمارفیق گنائی کی والدہ بیٹے کی گھر واپسی کے انتظار میں انتقال کر گئیں

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما محمد رفیق گنائی کی والدہ اپنے بیٹے کی گھر واپسی کی راہ دیکھتے ضلع اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد رفیق گنائی گزشتہ سات ماہ سے زائد عرصے سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں خطے کی جیل کوٹ بھلوال میں نظر بند ہیں۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے تیل ونی کے رہائشی رفیق احمد گنائی کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا کہ انکی والدہ کی تمنا تھی کہ وہ ایک بار اپنے بیٹے کو دیکھے لیکن وہ یہ آرزو لیکر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔انہوںنے کہا کہ وہ مہلک مرض کا شکار تھیں لیکن کٹھ پتلی انتظامیہ نے اسکے باوجود انکے بیٹے کو رہا نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :