بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، آغا سید حسن

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی میںبھارت نواز کشمیری سیاست دان برابر کے ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کے علاقے پدگام پورہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے پر امن احتجاج کا حق میں چھین لیا گیا ہے اور نہتے لوگوں پر گولیوں اور پیلٹ کی بوچھاڑ بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ بھارت کی ظالمانہ او رجابرانہ پالیسیوں کے سبب کشمیریوں کا جذبہ آزادی دن بہ دن مزید مستحکم ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :