ویں عامر کیبلز T20 ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ

نشاط ایگلیٹس نے لاہور سپارٹن کو 39رنز ،گولڈن ایگلز نے شاہ جمال گرینز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) 7 ویں عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کلر کٹ کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔نشاط ایگلیٹس نے لاہور سپارٹن کو 39 رنز جبکہ گولڈن ایگلز نے شاہ جمال گرینز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ پہلے میچ میں نشاط ایگلیٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

خالد زبیر نے 56، ماجد شیخ 48، آصف حسین 53 ناٹ آئوٹ جبکہ جاوید علی نے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لاہور سپارٹن کی طرف سے مدثر راٹھور نے 1/16، طاہر سعید 1/26، عرفان شاہ 1/42 اور عامر ریاض نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور سپارٹن 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔ ظہیر اقبال نے 57، عامر ریاض 26، عرفان شاہ 22 اور محمد صدیق نے 21 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نشاط ایگلیٹس کی طرف سے محمد یٰسین نے 3/26، آغا سہیل 3/31 اور اللہ رکھا نے 2/22 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب،عرفان دلشاد امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ آصف حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں شاہ جمال گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔ عرفان سلمان نے 31، محمود احمد 29، ثاقب فاروق 25 اور سلمان خالد نے 26 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

گولڈن ایگلز کی جانب سے تجمل چوہدری نے 2/21، شاہد انور 2/41 اور اکبر خان نے 1/28 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گولڈن ایگلز نے 18.4 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ کپتان محمد سلمان خان اور محمد شہباز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 62 اور 89 رنز بنائے اور 141 رنز کی شاندار اوپنر پارٹنر شپ کی۔ شاہ جمال گرینز کی طرف سے عمران شیخ نے 3/33 اور عظیم اسلم نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔ ندیم غوری، صغیر احمد امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز اینڈ چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ عامر الیاس بٹ نے محمد شہباز کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سلمان خان، زبیر بٹ اور گگو بٹ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :