ریڈ فائونڈیشن امتحانی بورڈکوٹلی کے زیر انتظام ضلعی سطح پر ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان ‘مجموعی طور پر رزلٹ98فیصد رہا

4تعلیمی اداروں میں 1لاکھ سے زائد طلباء اور طا لبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیںان میں 8760آرفن طلباء اور طا لبات ایسے ہیں جن کی مکمل تعلیمی کفالت ریڈ فائونڈیشن کر رہی ہے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:53

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) ریڈ فائونڈیشن امتحانی بورڈکوٹلی کے زیر انتظام ضلعی سطح پر ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ نتائج کے اعلان کی تقریب ریڈ فائونڈیشن ریجنل آفس میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں کوٹلی پریس کلب کے تمام نامور صحافی ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے صدر زاہد آصف سلطان،جنرل سیکرٹری طارق لون ، ڈپٹی سیکرٹری پریس کلب سردار محمد نصیر، سابق صدر پریس کلب شاہنواز بٹ،سید ساجد الرب شہباز علی حیدری ، ،عبدالماجد،منظر بشیر و امیر جماعت اسلامی ضلع حبیب الرحمان آفاقی ،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سردار مظہرو دیگر ممبران سمیت ،READفائونڈیشن ضلع کوٹلی کے تمام اداروں کے پرنسپلز،اور ریڈفائونڈیشن کی ضلعی انتظامیہ کے علاوہ شعبہ تعلیم سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گورنمنٹ کے ضلعی ذمہ داران،ڈی۔ای۔او اور اے۔ای۔او(زنانہ،مردانہ) کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)بیماری کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے۔13فروری کو شروع ہونے والے امتحانات25فروری کو اختتام پذیر ہوئے اور آج امتحانات کے ختم ہونے کے صرف10ایام کے اندرنرسری تا ہشتم 14002بچوں کے کمپیوٹرائزڈ نتائج دئیے جا رہے ہیں اور مجموعی طور پر رزلٹ98فیصد رہا۔

کلاس4thاور7thکے مقابلے کا امتحان مورخہ27فروری اور کلاس 8thکے مقابلے کا امتحان مورخہ5مارچ2017کو منعقد ہوا۔اس موقعہ پر ریجنل منیجر مدثرہا شمی نیpresentationکے ذریعے ریڈ فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن کو یہ اعزازحاصل ہے کہ وہ ریاست میں شرع خواندگی کو بہتر کرنے میں ریاستی حکومت کی معاون ہے۔ جو معیاری تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کو فروغ دے رہی ہے۔

معیاری تعلیم کے میدان میں یہ سفر 1994سے شروع ہوا اور آج الحمد اللہ374تعلیمی اداروں میں 1لاکھ سے زائد طلباء اور طا لبات زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیںان میں 8760آرفن طلباء اور طا لبات ایسے ہیں جن کی مکمل تعلیمی کفالت ریڈ فائونڈیشن کر رہی ہے۔اس کے علاوہ تین ہزار خاندانوں کی فیملی کفالت بھی ہو رہی ہے تاکہ گھر کے مالی حالات طلباء اور طالبات کی تعلیمی سفر میں حائل نہ ہوں۔

معیاری اور با مقصد تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے ریڈ فا ئونڈیشن کا ضلعی دفتر ہے جو مرکزی دفتر اسلام آباد کے ماتحت ہے جہاں ماہر تعلیم کی ٹیم موجود ہے جو سکولوں اور کا لجزکے انتظامی اور اکیڈیمی معاملات کو کنٹرول کر تی ہے۔اسا تذہ کی تعلیمی استعداد کو بڑ ھا نے کے لیے مرکز اور ضلعی سطح پر کورسز اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جا تا ہے۔ سکولز اور کالجز میں ٹیچرز کی تعیناتی با قاعدہ ایک طریقہ کار کے ذریعے عمل میں لا ئی جا تی ہے۔

اساتذہ کی کارگزاری اور کام کو چیک کر نے کے لیے ریجنل آفس کی ماہر تعلیم کی ٹیم دیے گئے شیڈول کے مطابق سکولز اور کالجز کا معائنہ کر تی ہے۔ سکول اور کالجز کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ہر ماہ پرنسپل صاحبان ریجنل آفس میں پیش کر تے ہیں۔ اساتذہ کی تعلیمی کار کردگی کو سراہنے کے لیے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں نقد رقم اور تعریفی اسناد دی جا تی ہیں۔

ریڈ فائونڈیشن آرفن طلبہ و طالبات کی مکمل تعلیمی کفالت کرتی ہے۔ریڈ فائونڈیشن ریجن کو ٹلی میں اس وقت1465بچے زیر کفالت ہیں۔ اور اس سیشن میں300نئے بچے داخل کیے جائیں گے۔ ٹیوشن فیس کے علاوہ ایک آرفن سٹوڈنٹس پر 20ہزار روپے سالانہ خرچ آتا ہے۔ ریڈ فائونڈیشن ریجن کوٹلی میں اس سال دو کروڑ ترانوے لاکھ روپے صرف آرفن کی کتابوں، سٹیشنری، سکول بیگ اورڈریس کی مدمیں خرچ ہوئے۔

جبکہ فیملی کفالت کے سلسلے میںسال 2016میں پچاس لاکھ روپے آرفن طلبہ و طالبات کے خاندانوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ عید کے مو قع پر آرفن بچوں کو گفٹ اور فوڈ پیک بھی تقسیم کیے جا تے ہیں۔ بچوں کی تعلیمی صلاحیت کی جانچ و جائزہ کے لیے سکول کی سطح پر سال میں دو ٹرم میں امتحان لیا جا تا ہے اور اس کی با قاعدہ پراگریس رپورٹ والدین کو بھیجی جا تی ہے۔

ریڈفائونڈیشن کے تعلیمی اداروں کا سالانہ امتحان ریڈ فائونڈیشن ریجنل بورڈ کوٹلی کے زیر انتظام منعقد کیا جا تا ہے جس میں کلاس نر سری سے کلاس 8thتک تمام طلباء اور طالبات شامل ہو تے ہیں۔امتحان کے اختتام کے بعد دو ہفتوں کے اندر تمام اداروں کو گزٹ اور رزلٹ کارڈز مہیا کیے جا تے ہیں۔طلباء اور طالبات میں مقابلے کی فضا پیدا کر نے کے لیے ریجنل لیول پرکلاس 4thاور7thکا 100نمبر کا معروضی پیپر لیا جاتا ہے ، اس پر چہ میں تمام مضامین کا احاطہ کیا جا تا ہے۔

یہ امتحان با قاعدہ ایک پا لیسی کے تحت لیا جا تا ہے جس میں پہلی پا نچ پوزیشن لینے وا لے سکولوں میںکیش انعام دیا جاتا ہے۔یہ نقد کیش مذکورہ کلاسز میں پڑھانے وا لے ٹیچرز میں تقسیم کیا جا تا ہے۔کیش انعام کی ترتیب یوں ہی:پہلی پو زیشن پر50ہزار اور تعریفی سند‘دوسری پوزیشن پر40 ہزار اور تعریفی سند‘تیسری پویشن پر30 ہزار اور تعریفی سند‘جوتھی پوزیشن پر20 ہزار اور تعریفی سند‘پانچویں پوزیشن پر10ہزار اور تعریفی سنددی گئی -کلاس 7th کے امتحان میں کل 1052سٹوڈنٹس شامل ہو ئے ۔

ریڈ فائونڈیشن سکول گوڑہ (سیری)نے پہلی پوزیشن، ریڈ فائونڈیشن سکول بل (پنجیڑہ)نے دوسری پوزیشن، ریڈ فائونڈیشن کالج چڑھوئی نے تیسری پوزیشن، ریڈ فائونڈیشن سکول (پرائمری) سمڑورنے چوتھی پوزیشن اورریڈ فائونڈیشن سکول ففڑیلانے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔36طلباء اور طالبات نے پہلی دس پوزیشنز اور مجموعی طور پر77طلباء اور طالبات نے A+گریڈ لیاہے -

متعلقہ عنوان :