بھکر میں مقامی صحافی بلال سحر کے قاتل گرفتار

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46

بھکر میں مقامی صحافی بلال سحر کے قاتل گرفتار
بھکر۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) بھکر میں پولیس نے 5روز قبل قتل ہونیوالے مقامی صحافی بلال سحر کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منکیرہ شہر کے رہائشی 25سالہ نوجوان صحافی بلا ل سحر کو چند روز قبل نامعلوم ملزمان نے سر میں گولی مار کر قتل کرد یا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ منکیرہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے مشکوک افراد بابر عادل اور عثمان جٹ کو حراست میںلیااور موبائل ڈیٹا کے ذریعے قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیاگیا ہے۔پولیس تھانہ منکیرہ کی گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :