پولیس کا کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،،30افراد گرفتار، بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 21 رہا

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46

پولیس کا کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،،30افراد گرفتار، بائیو ..
بھکر۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) کلورکوٹ پولیس کا کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 30افرادکو گرفتار جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 21کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کلورکوٹ کے نئے ایس ایچ او محمد افضال وڑائچ ان کی ٹیم نے کلورکوٹ کے مختلف علاقوں ذمیوالہ،سعید والہ،آہیراں والہ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا دوران سرچ آپریشن پولیس نے آٹھ ملزمان حاکم علی،محمد عثمان،غلام قاسم،طالب حسین،محمد عمران جانی،آصف شیراز،عمران اور کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کامران کو گرفتار کر لیا جس سے 1250گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

دوران سرچ آپریشن 21مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جن کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :