کسان کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے ،سیکرٹری زراعت

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:46

لاہور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی کارکردگی مثالی اور معیاری بنانے کے لئے جوہری اقدامات کئے گئے ہیں ، محکمہ زراعت کی مجموعی کارکردگی اس صورت میں قابل رشک ہوسکتی ہے جب اس محکمہ سے وابستہ ہر شخص فرض شناسی کامظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کو سنٹرل لائز کرنے کا مقصد اس کے تمام شعبوں کو باہم منسلک کرنا ہے کیوں کہ ایک شعبہ کی کارکردگی دوسرے شعبہ کے ہم پلہ ہوتی ہے ،خداتعالی نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ غریب اور بے وسیلہ کسان کی خدمت کرسکیں اور اس کے کھیت میں ہریالی لانے کے لئے محکمہ کی تمام مشینری متحرک کریں ،غریب کسان کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے ،انہوںنے کہاکہ اقبال ؒ کا فلسفہ خود ی ہمارا منشور ہونا چاہیے اور ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے بازئوں پرانحصا ر کرنا چاہیے، اقبال ؒ مومن کو فولاد قرار دیتے ہیں جب ہمارے ارادے مضبوط ہوں اور ہم میں کچھ کرنے کی لگن موجود ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی،انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کا ہر وہ ملازم جو دیانتدار ی سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے وہ میرے لئے قابل احترام ہے ،برقی اقدامات وقت کا تقاضا ہے اور اگر ہم خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو ہم منزل مقصود پر نہیں پہنچ سکتے ،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے منشور کام کام اور کام کو اپنا کر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں،شاہین کبھی پرواز سے تھک نہیں گرتا ، ہم نے نئے زمانے اور نئے صبح شام پید اکرنے ہیں ،ہم نے خود اورغریبی میںنام پیدا کرنا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب ہم کندھے سے کندھا ملا کرچلیں گے۔