اسلام آبادہائیکورٹ میں فیس بک کی بندش کیلئےدرخواست دائرکردی گئی

عدالت سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادفوری بلاک کرنے کاحکم دے،اس برعکس متعلقہ ویب سائٹ بندکردی جائے۔درخواست میں مئوقف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 13:29

اسلام آبادہائیکورٹ میں فیس بک کی بندش کیلئےدرخواست دائرکردی گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) : اسلام آبادہائیکورٹ میں فیس بک کی بندش کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سول سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کوبلاک کرنے کے حق میں درخواست دائرکی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست فیس بک پرگستاخانہ موادکی موجودگی کے خلاف دائرکی گئی ہے۔درخواست میں مئوقف اختیارکیاگیاہے کہ عدالت سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادفوری بلاک کرنے کاحکم دے۔سول سوسائٹی نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری آئی ٹی، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا،آئی جی پولیس اسلام آبادکوفریق بنایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :