Live Updates

سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے عمران خان کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:25

سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ نے عمران خان کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ..
گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اور مایہ ناز اسپنر رنگناہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی کرکٹر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہیراتھ نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں6کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھا کر دونوں سابق کرکٹرز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑا، عمران اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر 362 ،362ٹیسٹ وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ79میچز میں 27.97کی اوسط سے366 وکٹیں لے کرزیادہ ٹیسٹ شکار کرنے والے دنیا کے 19ویں باﺅلر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :