پشاور موٹروے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا افتتاح

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) پشاور موٹروے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم 2017کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کرنل شیر خان شہید انٹر چینج کے مقام پر منعقد کی گئی جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر ایڈمن علی شیر محسود مہمان خصوصی تھے ۔ این ایچ اے کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور صوبائی محکمہ جنگلات کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ شجرکاری مہم کے آغاز پر 2 ہزار پودے لگائے گئے جبکہ اسلام آباد پشاور موٹروے پر مجموعی طورپر تین لاکھ سے زائد مختلف پودے لگائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :