یورپی یونین چین کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنائے گا

تجارت عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں اور نظام کے تحت جاری رہنی چاہئے، یورپی یونین

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

یورپی یونین چین کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنائے گا
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) یورپی یونین چین کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا تا کہ پروٹیکشن ازم کے باعث اپنے تجارتی حجم کو برقرار رکھ سکیں ، اس سلسلے میں یورپین کونسل کے صدر کی طرف سے ایک دستاویز جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ دوطرفہ فوائد اور معکوس مفاہمت کی بنیاد پر مساوی تعلقات مضبوط ہو نے چاہئیں ، یورپی یونین کے رہنما ئوں نے یہاں دوروزہ کانفرنس میں کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی ، ان میں پیداوار، ملازمت کے مواقع اور تجارتی مقابلہ ایجنڈے میں شامل تھا ۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تجارت پیداوار میں اضافے کے لئے سب سے طاقتور عنصر ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوتے ہیں اور خوشحالی میں تجارت اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لئے تجارت دونوں ملکوں کے درمیان عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں اور نظام کے تحت جاری رہنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :