مڈغاسکر کی88 کھلاڑی چین میں تربیت حاصل کر یں گے

کھلاڑی پیراکی ، اتھلیٹکس ، پنگ پانگ ، ویٹ لفٹنگ اور بیڈمنٹن میں حصہ لینگے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

مڈغاسکر کی88 کھلاڑی چین میں تربیت حاصل کر یں گے
انتانانا ریوو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) مڈغاسکر کے 88کھلاڑی اس سال پانچ ماہ کے لئے چین میں تربیت حاصل کریں گے ،یہ کھلاڑی پانچ مختلف کھیلوںمیں تربیت حاصل کرنے کے لئے منتخب کئے گئے ہیں ، مڈغاسکر کے وزیر کھیل اینی سیٹ اینڈریا موسارسو نے یہ بات چین کے سفیر یانگ زیائو رانگ کے ساتھ مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مڈغاسکر کے کھلاڑی ، پیراکی ، اتھلیٹکس ، پنگ پانگ ، ویٹ لفٹنگ اور بیڈمنٹن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، چینی حکومت نے اس سلسلے میں چار ماہرین پر مشتمل ایک مطالعاتی وفد مڈغاسکر کے کھلاڑیوں کی ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے روانہ کیا تھا جس کے بعد کھیلوں میں تعاون کا یہ پروگرام طے پایا۔

متعلقہ عنوان :