چین میں 800کمپنیاں روبوٹ تیار کرتی ہیں

ان کمپنیوں نی2016ء میں 72400صنعتی روبوٹ تیار کئے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) چین نے کہا ہے کہ وہ روبوٹ کی صنعت میں فاضل پیداوار اور زائد از ضرورت کے خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ کم معیار کی اشیاء سے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ،چین میں روبوٹ اور اس سے متعلقہ اشیاء تیار کرنیوالی 800کمپنیاں کام کررہی ہیں ، 2016ء میں ان کمپنیوں نے 72400صنعتی روبوٹ تیار کئے جو 2015ء کے مقابلے میں 34.3فیصد زیادہ تھے ، چین روبوٹ کی صنعت میں ٹیکنیکلی ترقی کررہا ہے اور اس کے صنعتوں میں استعمال کی مسلسل حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نائب وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی زن گو بن نے یہاں سالانہ پارلیمانی اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فاضل تعمیرات سے بچنے کے لئے وزارت مقامی حکام کیلئے سرکاری رہنمائی کو بہتر بنائے گی اور میڈان چائنا 2025ء منصوبوں کے تحت ہی روبوٹ تیار کئے جائیں گے ، حکومت اس کے لئے سخت معیار مقرر کرے گی اور روبوٹ کی صنعت کی ترقی کیلئے سائنٹیفک طریقوں کو فروغ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :