چین اور کوریا میں ڈائنو سار کے نقش پا کی دریافت

پائوں کے نشان کی لمبائی 55سینٹی میٹر تک ہے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:22

چین اور کوریا میں ڈائنو سار کے نقش پا کی دریافت
چینگ چنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات ملے ہیں ،یہ نشانات کوریاکے خود مختار کمشنری یان بیان جیلن کے شہر لانگ جنگ کی ایک دیہاتی پہاڑی سڑک پر پائے گئے ہیں ، چین ،کوریا اور امریکہ کے سائنسدانوں کے مطابق ان نشانات میں ڈائنو سار اور ہیڈروسار کے نشانات بھی شامل ہیں جن کی لمبائی 55سینٹی میٹر ہے اور ان نشانات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان کا جسم سات میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے ، اس سے قبل ڈائنو سار کے کئی نشان ایسے بھی ملے تھے جن میں پائوں کے نشان کی لمبائی 21سے 43سینٹی میٹر تک تھی ۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان نشانات کی دریافت سے قدیم دور کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :