چین ، سرکاری نجی شراکت داری کے تحت کئی منصوبوں کی منظوری

حکومت 2.2ٹریلین یوآن کے 1351منصوبوں کیلئے فنڈ جاری کر چکی ہے منصوبے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مکمل کئے جائیں گے ، ریگولیٹری کمیشن

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:22

چین ، سرکاری نجی شراکت داری کے تحت کئی منصوبوں کی منظوری
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) چینی ریگولیٹر نے سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے، ان منصوبوں کا مقصد نجی سرمایہ کاری ایسے منصوبوں کیلئے راغب کرنا ہے، ملک کی سٹاکس ایکس چینجوں نے نجی سرکاری شراکت کے تحت دائر پہلے گروپ کے نئے منصوبوں کا جائزہ لیا جن کے لئے سکیورٹیز جاری کرنا تھی ، ان میں سے بعض کی منظوری کیلئے سفارش کردی ، چین کے سکیورٹیز ریگولیٹر ی کمیشن (سی ایس آر سی ) کے مطابق ان منظور کئے گئے منصوبوں میں ایک ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے ، اس سے 174ملین امریکی ڈالر کا فنڈ جمع ہو گا جبکہ ایک ہیٹنگ پراجیکٹ 700ملین یوآن کا سرمایہ حاصل ہو گا ، چینی حکومت نے نجی سرکاری شراکت داری کو فروغ دینے کا پروگرام بنایا ہے ، یہ ایک ایسی سرمایہ کاری کا نمونہ ہے جس میں سرکاری اور نجی کمپنیاں مشترکہ طورپر اخراجات کریں گی ، اس سے مقامی حکومتوں پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی ایسے منصوبے فنڈ حاصل کرنے کے ذرائع میں بھی توسیع کرنے میں مدد کریں گے ، اس سے مالیاتی اخراجات کم ہوں گے اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا ،2016ء کے اختتام تک 11260نجی سرکاری شراکت داری منصوبے رجسٹرڈ کئے گئے تھے جن میں سے 1351منصوبوں پر دستخط کر دیے گئے جن پر سرمایہ کاری کی کل مالیت 2.2ٹریلین یوآن ہے۔

متعلقہ عنوان :