Live Updates

مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،وزیر اعلیٰ پنجاب

باشعور عوام کی تائید حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہو ئی ‘ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے ‘ پاکستان میں کرپشن میں کمی ا عتراف پوری دنیا کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:22

مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ باشعور عوام کی تائید حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہو ئی ‘ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے ‘ پاکستان میں کرپشن میں کمی ا عتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ جامع اقتصادی پالیسیوں کے باعث معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے مضبوط معیشت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ مخالفین نے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی باشعور عوام کی تائید و حمایت سے شکست خوردہ عناصر کی ہر سازش ناکام ہوئی
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات