خیبرپختونخوا میں عالمی معیار کے 5 سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنیکا فیصلہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عالمی معیار کے پانچ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کھیلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ کمپلیکس پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، سوات اور صوابی میں تعمیر کئے جائیں گے۔یہ منصوبہ دو ارب روپے کی لاگت سے آئندہ سال کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :