پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان پرسوں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان پرسوں پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ڈائرکٹر میڈیا امجد حسین کے مطابق محمد عرفان پیر کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ شازیب حسن منگل کو پیش ہوں گے ۔ اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں سے سوال جواب کے بعد چارج شیٹ کا فیصلہ کرگے گا ۔دونوں کھلاڑیوں کو ان کے خلاف انکوائری اورثبوت کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا اور پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے گا'۔خالد لطیف اورشرجیل خان کے خلاف ٹریبیونل کی تفتیش اگلے ہفتے متوقع ہے۔