Live Updates

جب شفیق کپتان تھے توعمران خان سفارشی ریلوکٹاتھا،عابدشیرعلی

اب پی ٹی آئی کواسمبلی کےفلور پراپنی زبان میں بات کرناسکھائیں گے،لحاظ نہیں کیاجائیگا،اگرکسی پرہاتھ اٹھایاگیاتوذمہ دارعمران خان ہونگے،چانڈیوصاحب ہم شیرکیساتھ جبکہ آپ آنٹی ایان کیساتھ انتخابی میدان میں اتریںگے۔وزیرمملکت پانی وبجلی کی میڈیاسے گفتگو اب پی ٹی آئی کواسمبلی کےفلور پراپنی زبان میں بات کرناسکھائیں گے،لحاظ نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ عمران خان تم گالی دو توٹھیک لیکن ہم بات کریں تو وہ جمہوریت کیخلاف ہےایسا نہیں چلے گا عابد شیرعلی نے خبردار کیا کہ اب اگر کسی پارلیمنیٹرین پرہاتھ اٹھایاگیاتوذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 مارچ 2017 12:57

جب شفیق کپتان تھے توعمران خان سفارشی ریلوکٹاتھا،عابدشیرعلی
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) :وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان بزدل آدمی ہیں،جب شفیق کپتان تھے توآپ ریلوکٹے تھے،عمران خان سفارشی ریلوکٹاتھا،چانڈیوصاحب ہم شیرکے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں جائیں گے،آپ آنٹی ایان کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم ان ریلوکٹوں کومیڈان میں دوڑادوڑاکے ماریں گے۔

عمران خان ریلوکٹوں کی طرح روئیں گے۔ عمران خان اسمبلی میں آئیں،ان کو اسمبلی کے فلور پر اپنی زبان میں بات کرنا سکھائیں گے،کسی قسم کا لحاظ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان تم گالی دو توٹھیک لیکن ہم بات کریں تو وہ جمہوریت کیخلاف ہےایسا نہیں چلے گا عابد شیرعلی نے خبردار کیا کہ اب اگر کسی پارلیمنیٹرین پرہاتھ اٹھایاگیاتوذمہ داری عمران خان پر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چانڈیوصاحب ہم شیرکے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں جائیں گے۔لیکن آپ آنٹی ایان کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔سندھ کے عوان اب کرپٹ حکمرانوں کاحساب کرینگے۔لٹیروں کادورختم ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین نے سوا3ارب کاکسانوں کوٹیکہ لگایا۔پانامالیکس پرپی ٹی آئی عدالتوں کودباؤمیں لاناچاہتی ہے۔عابدنے کہا کہ فوجی عدالتوں پرکسی کوکوئی تحفظات نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات