آرمی چیف نے پشاور زلمی کے ابھرتے کھلاڑی کو ملاقات کرنے کےلئے بلا لیا
تازہ ترین : 1

آرمی چیف نے پشاور زلمی کے ابھرتے کھلاڑی کو ملاقات کرنے کےلئے بلا لیا

آرمی چیف نے پشاور زلمی کے ابھرتے کھلاڑی کو ملاقات کرنے کےلئے بلا لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11مارچ ۔2017ئ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور زلمی کے ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر خان کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمحمد اصغر خان نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ” صبح جلدی اٹھ گیا ہوں ،آج دوپہر اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے جانا ہے۔

“واضح رہے کہ18سالہ محمد اصغر خان نے پشاور زلمی کی جانب سے پی ایس ایل میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا تھا انہوںنے سات میچوں میں 8وکٹیں حاصل کیں،اصغر نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں بھی 16رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار بھی کیا تھا۔کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے ملاقات کرنا حوصلہ افزا بات ہے ،اس اقدام سے ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 12:35:43

اس خبر پر آپ کی رائے‎