میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے 242 نعشیں برآمد

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:39

میکسیکو میں اجتماعی قبروں سے 242 نعشیں برآمد
میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) میکسیکو کے حکام نے اجتماعی قبروں سے 242 نعشیں برآمد کرلیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق یہ اجتماعی قبریں ریاست ویراکوز کے مختلف علاقوں میں دریافت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اجتماعی قبریں لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین نے دریافت کی ہیں۔ حکام کے مطابق ان قبروں سے 242 افراد کی نعشوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔