امریکن سول لیبرٹیز یونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے نئے حکمنامے کو چیلنج کردیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:39

امریکن سول لیبرٹیز یونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) امریکہ میں شہری آزادیوں کے گروپ امریکن سول لیبرٹیز یونین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے نئے حکمنامے کو چیلنج کردیا۔ صدر ٹرمپ کے نظر ثانی شدہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت چھ ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سول لیبرٹیز یونین نے انتظامی احکامات کے خلاف درخواست پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی جانب سے دائر کی ہے۔

یونین کے ایک عہدیدار عمر جدواد نے میڈیا کو بتایا کہ مسلمانوں پر پابندی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اس وقت بنیادی مسئلہ امریکی آئین اور قوانین پر عمل نہ کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی آئین اور قوانین کے تحت مذہبی بنیادوں پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ٹرمپ جتنے اقدامات کریں گے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے بنیاد ہی غلط رکھ دی ہے۔

متعلقہ عنوان :