ہالینڈ میں مسلمانوں کا غیر معمولی اجتماع، انتخابی عمل میں مسلمان کمیونٹی کے کردار کا تفصیل سے جائزہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:39

ہالینڈ میں مسلمانوں کا غیر معمولی اجتماع، انتخابی عمل میں مسلمان کمیونٹی ..
روٹر ڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں مسلمان شہریوں کا غیر معمولی اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک میں انتخابات کے عمل میں مسلمان کمیونٹی کے کردار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اجتماع روٹر ڈیم کی مسجد اسلام میں منعقد ہوا جو ہالینڈ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

(جاری ہے)

اسلام مخالف رکن پارلیمنٹ جیرٹ ولڈر کے اشتعال انگیز اقدامات اور پارلیمنٹ میں ان کی جماعت کی ممکنہ اکثریت کے تناظر میں مسلمانوں کے اس اجتماع کو اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

ولڈرز نے مسلمان تارکین وطن پر پابندی مساجد کو بند کرنے اور قرآن شریف کے نسخوں کی خریداری پر پابندی کے اعلانات کئے ہیں۔ اجتماع کے شرکاء نے ہالینڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ہالینڈ میں پارلیمانی انتخابات بدھ کے روز ہو رہے ہیں جس میں 12.9 ملین رائے دہندگان اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :