فرانس میں دنیا کے پہلے قطبی میوزیم کا افتتاح

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:39

فرانس میں دنیا کے پہلے قطبی میوزیم کا افتتاح
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) فرانس میں دنیا کے پہلے قطبی میوزیم کا افتتاح کردیاگیا۔ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے قطب شمالی و جنوبی میں گلیشیئروں کے پگھلنے کے تناظر میں اس میوزیم کے قیام کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ میوزیم معروف فرانسیسی مہم جو کے بیٹے نے قائم کیا ہے جس کا بنیادی مقصد یہاں سیر کیلئے آنے والے لوگوں کو قطبین کے اہمیت اور اس کے حسین قدرتی نظاروں سے آگاہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :