کا شت کا ربینگن کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی مناسب د یکھ بھا ل کریں، ز ر عی ما ہر ین

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:28

سلانوالی۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)زر عی ما ہر ین بیگن کے کا شت کا روں کو سفا رش کی ہے کہ بہتر پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کی منا سب د یکھ بھا ل کریں اور ا سے ضر ر رساں کیڑو ں اوربیمار یو ں کے حملہ سے محفو ظ رکھنے کیلئے بر و قت اقدامات کریں، تنے کی سنڈ ی تنے اور شاخوں پر حملہ آ ورہو تی ہے جس نہ صرف تنا اور شاخیں سوکھ جا تی ہے بلکہ پو د ے کی پیداوار ی صلا حیت بھی ختم ہو جاتی ہے ،پھل کی سنڈ ی پھل پر حملہ آور ہو تی ہے جس حملہ شد ہ پھل کھانے کے قا بل نہیں ر ہتا، تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ سے متاثر ہ پھل پھو ل شاخیں اورتنے کا ٹ کر ز مین د با د یں اور فصل پر لا ر س بین یہ طا ل سٹا بحسا ب 4سے 5سی سی فی لیٹرپا نی ملا کر سپر ے کریں، چست تیلا ،سست تیلا اور سفید مکھی فصل کے پتوں پر حملہ کر کے ر س چو ستے ہیں اور شدید حملہ کی صو رت میں فصل کو نقصا ن پہنچانے کے علا و ہ وا ئرسی بیمار یا ں پھیلا نے کا سبب بھی بنتے ہیں، ڈیلٹا فا س اور سفید مکھی کے تد ار ک کیلئے مو سپیلا ن یہ پو لو بحسا ب چارسے پا نچ سی سی فی لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کریں، جو ئیں خشک مو سم میں فصل کا ر س چو س کر پیداوا ر متاثر کر تی ہیں، ا ن کے تدا ر ک کیلئے فینٹر و تھیا ن بحسا ب چا ر سے پا نچ سی سی فی لیٹر پا نی میں ملا کر سپر ے کریں، تنے کا گلاو کی بیمار ی کے جراثیم جڑ سے او پر ز مین پر حملہ آ ور ہو تے ہیں، ا س کے تدا ر ک کیلئے فصل پر ریڈ و مل بحسا ب د و گرام فی لیٹر پا نی ملا کر سپر ے کریں، ضرررساں کیڑ ے بیمار یو ںکے تد ار ک کیلئے ز ہر و ں کا ستعما ل محکمہ ز راعت تو سیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کے مشور ہ سے کریں ۔