کا شت کا ر شکر قندی کی کا شت کیلئے منظور شد ہ قسم وا ئٹ سٹا ر کا انتخا ب کریں، ز ر عی ما ہر ین

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:28

سلانوالی۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)زرعی ما ہر ین نے شکر قندی کے کا شت کا ر و ں کو سفا ر ش کی ہے کہ و ہ شکر قند ی کی کا شت ماہ ا پر یل سے شروع کریں ،فصل کی کا شت کیلئے منظور شد ہ قسم و ائٹ سٹا ر کا انتخا ب کریں، یہ سفید ر نگ کی ا چھی پیداوا ر د ینے و الی قسم ہے، ا یک ا یکڑ رقبہ کا شت کر نے کیلئے 180سے 200کلو گرام شکر قند ی در کا ر ہو تی ہے، کا شت کیلئے ر یتلی میرا ز مین جس میں پا نی کا نکا س ا چھا ہو ز یا د ہ مو ز و ں ر ہتی ہے ،ز مین تیا ر کر تے و قت خیا ل ر کھیں کہ ز مین 18سے 20سینٹی میٹر سے ز یا د ہ گہری تیا ر نہ ہو و ر نہ شکر قندی ز یا د ہ گہرا ئی میں بنے گی او ر اس کا نکا لنا مشکل ہو جا ئے گا ،ز مین تیا ر کر تے وقت ا یک بوری ڈ ی ا ے پی اور تین بو ر ی پو ٹا شیم سلفیٹ فی ا یکڑ استعال کریں اور ہل چلا کر ز مین میں ملا د یں، شکر قند ی لگا نے کیلئے پو نے 2میٹرکے فا صلے پر پٹر یا ں بنا لیں اور پٹٹر یو ں کے د ر میا ن 25سے 30سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قلمیں لگا د یں ،قلموں کے گر د مٹی ا چھی طر ح د با د یں اور فور ی طور پر آبپاشی کریں، شروع شرو ع میں دو سے تین آبپاشیاں ہر ہفتہ کریں اور بعد میں آ بپا شی کا وقفہ 15سے 20د ن تک بڑ ھا د یں ا چھی پیداوار کے حصو ل جڑ ی بو ٹیوں اور خو درو پو د وں کی تلفی کیلئے ا یک دو با ر منا سب و تر میں گو ڈ ی کریں جبکہ بیلیں بڑھنا شروع ہو تو گہر ی گو ڈ ی کر کے پو دو ں کے ساتھ مٹی چڑھا د یں اور جب بیلیں ا چھی طر ح بڑ ھ جا ئیں تو ا ن کو 2با ر ا لٹ پلٹ د یں تا کہ و ہ ز مین کے ساتھ لگ کر جگہ جگہ سے جڑ ی نہ بنا لیں، کا شت کے ڈیڑ ھ ما ہ بعد آ دھی بو ری یو ر یا اور ا یک بو ر ی ا مو نیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال پر آ بپاشی کریں۔