ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت مردم شماری کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:27

قصور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان کے زیرصدارت ضلع میں چھٹی مردم شماری 2017ء کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں مردم شماری دوسرے مرحلے میں کی جائیگی جو 15اپریل سے 24مئی2017 تک جاری رہے گی ، مردم شماری کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مختلف محکموں جن میں محکمہ ایجوکیشن‘پاپولیشن‘ ریونیو‘ ہیلتھ‘ لوکل گورنمنٹ اور ایگریکلچرسے 1987ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کی ٹریننگ کامرحلہ مکمل ہوچکاہے، اجلاس کو مزیدبتایا گیا کہ قصورمیںہر تحصیل کو سنسس ڈسٹرکٹ بنایاگیاہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرزکو اسکا انچارج مقرر کیاگیاہے،ضلع بھرمیں مجموعی طورپر 43چارج بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصورمیں 18‘چونیاں میں 10‘پتوکی میں 10اورکوٹ رادھاکشن میں 5ا،سی طرح ضلع بھرمیں مجموعی طورپر 290سرکلزبنائے گئے ہیں جن میں سے تحصیل قصور میں 122‘ چونیاں80‘پتوکی 62اورکوٹ رادھاکشن میں26شامل ہیں،ضلع میں مجموعی طورپر 2851بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصورمیں 1133‘ چونیاں718‘پتوکی755اورکوٹ رادھاکشن میں 245شامل ہیں، اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مردم شماری کے عمل کو مانیٹرکرنے کیلئے ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنرقصورنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری کے عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ یہ قومی فریضہ احسن طریقے سے سرانجام دیاجاسکے،انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو حکم دیا کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مردم شماری کے عمل کو شفاف طریقے سے سرانجام دینے کیلئے تمام عمل کی خودنگرانی کریں اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی سستی کو ہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :