حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان ایک نئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:27

قصور۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں ہماری حکومت نے وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور میگاپراجیکٹس سمیت فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیارکو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ شفافیت اور تیزرفتاری کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کی بنیاد ڈالی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدارمیں آتی ہے تو ملک میں ترقی اورخوشحالی کی نئی راہی کھلتی ہیں، آج حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان ایک نئے روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، اب وہ دن دورنہیں جب ملک سے دہشت گردی ‘بیروزگاری ‘لوڈشیڈنگ اور غربت کا مکمل خاتمہ ہوگا اورپاکستان ایشین ٹائیگر بن جائیگا۔

متعلقہ عنوان :