اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنادیا

وینا ملک نے شوہر سے خلع لے لیا ، حق مہر کی 25 فیصد رقم واپس کریں گی وینا میری بیوی ہے،بہت پیارکرتا ہوں،شادی برقراررہیگی،جب میاں بیوی راضی توکیاکریگاقاضی،اسدخٹک

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:27

اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنادیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ، عدالت نے فیصلہ اسد خٹک کی جانب سے عدم پیروی کے باعث یکطرفہ طور پر سنایا ، اداکارہ حق مہر کی اد ا کی گئی رقم کا 25 فیصد واپس کریں گی۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے اپنے شوہر اسد سے خلع لے لیا ، وینا ملک کی اسد ملک سے شادی 25 دسمبر 2013 کو دبئی میں ہوئی تھی۔

وینا ملک نے رواں سال 6 جنوری کو لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد قیصر جمیل گجر کی عدالت میں خلع کا کیس دائر کیا تھا۔تاہم اسد خٹک کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی گئی ، جس پر عدالت نے 31 جنوری کو یکطرفہ طور پر فیصلہ سنا دیا۔۔وینا ملک حق مہر کے ادا کیے گئے 25 ہزار درہم میں سے 25 فیصد اسد ملک کو واپس کریں گی۔وینا ملک اور اسد خٹک کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، وینا ملک نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2000 میں فلم تیرے پیار میں سے کیا تھا ، شوبز اور قبائلی اقدار کے حامل گھرانوں کے افراد کی شادی تین سال برقرار رہنے کے بعد بالاآخر ٹوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

چار سال پہلے دھوم دھام سے شادی کرنیوالی ویناکہتی ہیں معاف کیجیے ابھی اس معاملے پربات نہیں کرسکتی، امیدہے آپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں۔دوسری جانب اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینامیری بیوی ہے،بہت پیارکرتاہوں۔اسد خٹک نے کہا کہ جب ہم راضی ہوجائیں گے توعدالت بھی فیصلہ ہمارے حق میں دیگی۔شادی برقراررہیگی،جب میاں بیوی راضی توکیاکریگاقاضی!انہوں نے کہا کہ وینا اگر آپ مجھ سے ناراض ہے تو میں اس سے معافی مانگتاہوں،میں نے آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو توبھی معافی مانگتاہوں،بزرگ ہمارے درمیان صلح کرائیں گے۔

اسد خٹک کا کہنا تھا کہ وینا اچھی بیوی، اچھی ماں اور اچھی دوست ہے، میاں اور بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، چاہتاہوں کہ صلح ہوجائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری میں عمرے پر گیا اور پھر وہیں سے امریکا چلا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :