نور کوٹ:سابق ناظم و چیئرمین نیشل پیس کمیٹی چوہدری عرفان انتقال کرگئے
تازہ ترین : 1

نور کوٹ:سابق ناظم و چیئرمین نیشل پیس کمیٹی چوہدری عرفان انتقال کرگئے

نورکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء)علاقہ کی نامور سیاسی سماجی شخصیت سابق ناظم وچئیرمین نیشنل پیس کمیٹی چوہدری محمد عرفان بھجنہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ،چوہدری محمد عرفان جو کہ علاقہ میں اپنی سحر انگیز شخصیت کے مالک ہونے کی وجہ سے حلقہ میں اپنا اثر و رسوخ رکھتے تھے پچھلے چند ایام سے انکی طبیعت ٹھیک نہ تھی اور وہ لاہور کے ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے انکی وفات کی خبر انکے دوست احباب عزیز و اقارب پر بجلی بن کر گری چوہدری محمد عرفان کا تعلق ایک نامور سیاسی سماجی گھرانے سے ہے مرحوم سابق ناظم اور سابق چئیرمین پیس کمیٹی کے عہدہ پر بھی فائز رہے مرحوم اپنے علاقہ کے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 12:27:19

اس خبر پر آپ کی رائے‎