سعودی عرب عمرہ اور حج کے لیے آئندہ ماہ ای ویزا جاری کرے گا

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24

سعودی عرب عمرہ اور حج کے لیے آئندہ ماہ ای ویزا جاری کرے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) حج اور عمرے کے لیے سعودی عرب ای ویزا اگلے مہینے سے شروع کرے گا۔ پاکستانی حج و عمرہ کمپنیاں سعودی کمپنیوں کی منظوری سے ای نمبر جاری کریں گی، جن کی بنیاد پر ویزے سعودی قونصل خانہ جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے حج اور عمرے کے لیے ای ویزا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سیمنظوری کیبعد ای نمبرجاری کریں گی، ای نمبرکی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویز ے جا ری کریگا،نیا نظام آئندہ ماہ سے نافذ العمل ہوگا۔ وزٹ ویزہ،اقامہ ویزہ اور بزنس ویزہ بھی مرحلہ وار ای سسٹم سے جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :