بھارت کشمیریوںکے مذہبی حقوق بھی سلب کر رہا ہے ،نعیم خان

کٹھ پتلی انتظامیہ کا رویہ کشمیری مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے،بیان

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے جامع مسجد سرینگر کو ایک بار پھر نمازیوں کیلئے بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کا رویہ کشمیری مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ نعیم احمد خان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ نماز جمعہ پر عملاً پابندی عائد کرنا اس بات کا برملا اعلان ہے کہ مسلمانان کشمیر کے سیاسی ، جمہوری اور معاشرتی کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی غصب کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے اہلکار ایک طرف بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہے ہیں اور جب کشمیری اس پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو انہیں بھی گولیاں ما دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحاد ی کٹھ پتلی حکومت نے محکموم کشمیریوںپر مظالم کے تمام ریکارڑ توڑ دیے ہیں ۔ نعیم احمدخان نے کہا کہ بے گناہوں کے قتل میں مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز رہنما برابر کے شریک ہیں اور وہ نوجوانوںکے قتل کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہانا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شہداء کے جنازروں کے جلوسوں پر بھی طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جاتا ہے اور بھارت نے اس وقت کشمیریوںکے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ نعیم احمدخان نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کو زیر کرنے میں ہر گز کامیاب نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :