ترکی اور روس کا شام میں قیام امن تک مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان
دونوں ملکوں کے مابین انٹیلی جنس تعاون اور آپریشنز پرمکمل رابطے میں ہیں،دہشت گردی کے خاتمے تک یہ تعاون جاری رہے گا، طیب اردوان اور ولادی پیوٹن کا ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس دونوں رہنمائوں کے درمیان اپنے ممالک کے شہریوں پر ویز ا پابندی جلد ختم کرنے پر اتفاق
ہفتہ 11 مارچ 2017 12:24
(جاری ہے)
اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام میں مختلف مقامات پر جاری فوجی آپریشنز اور امدادی کارروائیوں میں ماسکو اور انقرہ مکمل رابطے میں ہیں، دونوں دوست ملک دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف جاری آپریشن میں ترکی اور روس مکمل طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
شام کے شہر منبج میں صرف ترک فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ منبج میں فوجی آپریشن کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم عالمی فوجی اتحاد کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔عراق میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ موصل میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کے نتیجے میں دہشت گردی کا خطرہ بدستور برقرار رہے گا۔ ترکی کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن اور اردوان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کا معاملہ سر فہرست رہا ہے۔اسی اثنائ میں شامی رجیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کو شام میں موجود اپنی فوجیں واپس بلانے کا پابند بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.