وینا ملک ایک ماہ قبل ہی گھرچھوڑ کر چلی گئی تھیں ، ہمسایوں کا انکشاف

ہفتہ 11 مارچ 2017 12:19

وینا ملک ایک ماہ قبل ہی گھرچھوڑ کر چلی گئی تھیں ، ہمسایوں کا انکشاف
لاہور:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11مارچ 2017):وینا ملک کے ہمسایوں کے مطابق وینا ملک ایک ماہ قبل ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق وینا ملک اور اسدخٹک کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ وینا ملک کے ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات میں کچھ مسائل پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ایک ماہ قبل ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وینا ملک نے اسد خٹک  سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیااور ان سے خلع لے لی ہے۔اس سے پہلے کچھ دنوں سےاسد کے سماجی ویب سائٹ پر کچھ  پیغامات بتارہے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔