لاہور ‘مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ‘ہسپتال منتقل
تازہ ترین : 1

لاہور ‘مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ‘ہسپتال منتقل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2017 - 11:56:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :