بریسٹ کینسر کے خلاف مہم پنک کاروان رائیڈ میں اس سال بچوں نے حصہ لے کر تاریخ رقم کردی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:42

بریسٹ کینسر کے خلاف مہم پنک کاروان رائیڈ میں اس سال بچوں نے حصہ لے کر ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11مارچ 2017): پنک کاروان رائیڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوعمربچوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے اپنےساتھیوں کے ہمراہ دبئی کے ڈیزرٹ پالم ریزورٹ میں7 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق مہم کے چوتھے روز بچوں نے بھی بریسٹ کے خلاف آگہی کی مہم میں حصہ لیا۔ جب کہ ان کی ماؤں نے ان کے گھوڑوں کو چلایا۔ وہاں موجود افراد کا کہنا تھا کہ انہیں آج سے پہلے معلوم نہیں تھا کہ مردوں میں بھی بریسٹ کینسر کی بیماری پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنک کاروان بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی کی مہم ہے ، جس میں ہر سال گھوڑوں پر سوار ہوکر 1,440 کلومیٹرکا سفر طے کیاجاتا ہےاور لوگوں میں بریسٹ کینسر کے متعلق آگہی مہیا کی جاتی ہے۔

.