چین میں بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کی شرح میں کمی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) چین میں بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کی حکومت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ماہ فروری میں بینکوں کی جانب سے نئے قرضوں کی فراہمی میں 1.7 ٹریلین یوآن کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

جنوری میں یہ شرح 2.03 ٹریلین یوآن رہی تھی۔ چین میں عام طور پر جنوری میں بینکوں سے قرضے لینے کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ چینی سنٹرل بینک نے حال ہی میں معیشت کو سخت بنانے کے کسی بھی اقدام کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد مختصر مدت کیلئے قرضوں کی فراہمی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :