یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:45

ہیمبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی خریداری کے معاہدے 0.29 فیصد کمی کے ساتھ 173.75 یورو فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

اقتصادی ماہرین کے مطابق امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے عالمی سطح پر فصلوں کی صورتحال بارے رپورٹ کے تناظر میں یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔