عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:45

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں تانبے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز لندن میٹل ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 5 ہزار 732 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت قیمتوں میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور تانبے کی خریداری کے مستقبل میں معاہدے 6 ہزار 733 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔