عالمی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:45

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹوکیو کمیوڈیٹی ایکسچینج کے تحت ربڑ کی خریداری کے معاہدے 1.8 فیصد اضافے کے بعد 2.27 ڈالر فی کلوگرام میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچرز ایکسچینج کے تحت مستقبل میں خریداری کے معاہدے 2551 ڈالر فی ٹن میں طے پائے گئے۔ سنگاپور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت اپریل کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 194.4 سینٹ فی کلوگرام میں طے پائے۔