ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
تازہ ترین : 1

ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ملائیشین ذرائع ابلاغ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر پام آئل کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 2.4 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 623 ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کارروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 46 ہزار 425 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/03/2017 - 11:45:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :