عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
تازہ ترین : 1

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1200.70 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 1194.55 ڈالر فی اونس تک گر گئیں جو 31 جنوری کے بعد سونے کی کم ترین قیمت ہے۔ سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1196.21 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1202.11 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔
وقت اشاعت : 11/03/2017 - 11:44:59

اس خبر پر آپ کی رائے‎