عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:44

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 49.05 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں 27 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 51.92 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :