قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ پرسوں سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، چیمپین شپ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء)قومی مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپین شپ پرسوں پیرسے پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپین شپ میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی،پاکستان ائیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان، اسلام آباد، فاٹا اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پاکستان آرمی کی ٹیم مردوں میں اور سندھ کی ٹیم خواتین میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

اس چیمپین شپ میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں نیشنل گیمز کیلئے کوالیفائی بھی کرے گی، نیشنل گیمز اس سال کوئٹہ میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی چیمپین شپ کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جن میں محمد انوار، احمد انصاری، یاسر جاوید، شازیہ یوسف، عظمہ وقار، عائشہ شیر، شاہد امین، فرحان علی، اعجازالحق، آفتاب احمد، خالد پرویز، جما ل الدین، خالد نواز اور مقبول احمد شامل ہیں ۔اس چیمپین شپ کے دوران قومی جونئیر گرلز نیٹ بال ٹیم بھی منتخب کی جائے گی جوکہ کوریا کے شہر جنجومیں 6 مئی سے کھیلے جانے والی ایشین جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔