بھارت ایشیا ء کے بدعنوان ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا‘ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سروے

بھارت میں ہردس میں سات افراد رشوت دینے پرمجبور،تعلیم میں 58،صحت کے شعبے میں 59فیصد کرپشن بڑھی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

بھارت ایشیا ء کے بدعنوان ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا‘ٹرانسپرنسی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) بھارت ایشیا ء کے بدعنوان ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کرپشن سب سے زیادہ ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے بعد مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہردس میں سات افراد رشوت دینے پرمجبورہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔تنظیم کے ترجمان کے مطابق جورشوت دینے کی سکت نہیں رکھتے وہ قانون، تعلیم اورصحت کے شعبوں تک رسائی بھی نہیں رکھ سکتے۔ بھارت میں تعلیم میں 58جبکہ صحت کے شعبے میں 59فیصد کرپشن بڑھی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انہی شعبوں میں بالترتیب 9 اور11فیصد کرپشن ریکارڈ کی گئی ہی-

متعلقہ عنوان :