بھارت میں میں پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

سب کی نظریں سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے نتائج پر ہیں ،ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو سبقت حاصل ہے ‘ بی بی سی

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

بھارت میں میں پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں ..
اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) بھارت میں میں پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا اور ابتدائی رجحانات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔بی بی سی کے مطابق سب کی نظریں بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے نتائج پر ہیں اور یہاں ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو دوسری جماعتوں پر سبقت حاصل ہے جبکہ کانگریس پنجاب میں آگے ہے۔

وزیر اعظم مودی کی پارٹی بی جے پی نے حمکراں علاقائی جماعت سماج وادی پارٹی اور سابق وزیر اعلی مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی کے خلاف زبردست انتخابی مہم چلائی تھی۔نریندر مودی اپنی پارٹی کی انتخابی مہم کے مرکز رہے اور انہوںنے شدت کے ساتھ مہم میں حصہ لیا اور ریاست میں ترقی کے ساتھ بدعنوانی کو ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی اور سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے علیحدہ رکھنے کے لیے سیکولر قوتوں کا اتحاد ضروری ہی اور ان کے اس بیان کو مایاوتی کے متعلق ان کے رویے میں تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ریاست پنجاب میں کانگریس کو واضح اکثریت ملتی نظر آ رہی ہے جبکہ برسراقتدار جماعت اکالی دل اور بی جے پی اتحاد پیچھے رہ گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی امید کے برخلاف بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ہے۔اترپردیش سے ملحقہ شمالی ریاست اترا کھنڈ کے رجحانات میں تاحال بی جے پی کو واضح سبقت نظر آ رہی ہے جبکہ منی پور میں کانگریس آگے ہے۔ریاست گوا میں ہونے والے انتخابات میں مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے اور عام آدمی پارٹی کہیں نظر نہیں آ رہی ہے جبکہ شمال مشرقی ریاست منی پور میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :