امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کافلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ٹیلیفونک رابط ،وائٹ ہائوس کے دورہ کی دعوت دی

امریکی صدر نے فلسطینی صدر کو بہت جلد ہی وائٹ ہاس ئوآنے کی دعوت دی ہے‘ترجمان شان سپائسر کی تصدیق

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:35

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کافلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ٹیلیفونک رابط ..
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو وائٹ ہائوس کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں انہیںدورے کی دعوت دی۔صدر ٹرمپ کے ترجمان شان سپائسر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر نے فلسطینی صدر کو بہت جلد ہی وائٹ ہائوس آنے کی دعوت دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق صدر محمود عباس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر نے فلسطینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ امن بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات اپریل 2014 میں منقطع ہوئے تھے۔صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار فلسطینی صدر سے رابطہ کیا ہے جبکہ اس سے پہلے فروری میں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی میزبانی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی حکام نے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے سے پہلے کہا تھا کہ صدر محمود عباس امریکی صدر پر مقبوضہ علاقے پر اسرائیلی بستیوں کے مسئلے اور دو ریاستوں پر مبنی حل کی اہمیت پر زور دیں گے ۔جبکہ جمعرات کو ہی امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے لیے نامزد متنازعہ امریکی سفیر کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے حق میں ہیں۔فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی ریاست کا دارالخلافہ قرار دیتے ہیں جبکہ اسرائیل پورے یروشلم کو اپنا دارالخلافہ قرار دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :